ننکانہ صاحب واقعہ ناقابل برداشت ، غیرریاستی ادارے ملوث

ویب ڈیسک

وزیراعظم نے ننکانہ صاحب واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر حملے سے بالکل مختلف ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت ، پولیس اور عدلیہ ننکانہ صاحب واقعے کو برداشت نہیں کرے گی ، یہ واقعہ حکومتی وژن کے بھی خلاف ہے ،سانحہ ننکانہ صاحب اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جاری سلوک میں بہت فرق ہے ، مودی آر ایس ایس نظریے کے تحت اقلیتوں پر ظلم وستم کی حمایت کرتا ہے اور مسلمانوں پر حملے کرنا آر ایس ایس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے بھی معاملے کا نوٹس لیا ، وہ گوردوارہ جنم استھان پہنچے اور پریس کانفرنس کی ، وزیرداخلہ نے بتایا کہ افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے اور تمام کرداروں کو سزا دی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ غیرریاستی ادارے امن وامان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں اور حکومت کی ہمدردیاں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو