شہبازشریف اسی ماہ واپس آسکتے ہیں، رانا ثنا

نون لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ میاں نوازشریف کی امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تردید نہیں کرسکتے، پارٹی کی طرف سے اجازت نہیں ہے اس لئے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ نوازشریف دل کا آپریشن ہونے کے بعد وطن آئیں گے، شہبازشریف اسی ماہ واپس آسکتے ہیں۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ ان کی جماعت قومی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور مسلم لیگ نون مڈٹرم الیکشن چاہتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو