نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے ، بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، پی ٹی آئی کی طرح نون لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔

لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹھیکے پر لی گئی پی ٹی آئی حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوگیا ، یہ حکومت 6 ماہ میں ختم ہوجائے گی، ایسی حکومتیں وہی کرتی ہیں جس کام کیلئے ٹھیکہ دیا جاتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سربراہ نے کہا کہ گرمی آرہی ہے اور بجلی نہیں ہوگی جبکہ تاریخ میں سب سے زیادہ بل آئیں گے، مہنگائی میں کمی نہیں ہورہی بلکہ مہنگائی تو ابھی شروع ہوئی ہے، بلاول نے کسی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ پنجاب میں عوام کو جب بھی ضرورت پڑی ان کے رہنما غائب ہوگئے۔

جیالے رہنما کا کہنا تھا کہ پہلے مودی کی الیکشن مہم چلائی گئی اور اب ٹرمپ کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے، بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو استعمال کرتی ہیں، عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے ، بینظیر نے 17 ارکان اسمبلی ہونے کے باوجود انھیں امیرالمومنین نہیں بننے دیا، انھوں نے مراد علی شاہ کو سب سے بہتر وزیراعلی قرار دیا اور چیلنج کیا کہ تمام وزرائے اعلی سے ان کا مقابلہ کرکے دیکھ لیں۔

ٹرینڈنگ

مینو