نون لیگ اور پی ٹی آئی میں لفظی کھڑاک

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکر کو خط لکھ کر شہبازشریف کے واپس آنے کی تاریخ پوچھنے یا نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نون لیگ نے بھی جوابی وار کیا اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب اگر آپ کو چور ، نالائق اور نااہل وزیراعظم مل جائیں تو انہیں اسپیکر کے حوالے کر دیں۔

فواد چوہدری نے اسپیکر کو خط میں کہا ہے کہ شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کا عہدہ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں، شہبازشریف کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا قانون سازی میں کردار اہم ہے اور وہ خصوصی مراعات لے رہے ہیں۔ انھوں نے یہی بات سوشل میڈیا پر بتادی۔

نون لیگی رہنما طلال چوہدری نے بھی جواب دیا اور کہا کہ فواد چوہدری صاحب ہم نے بھی اسپیکر کو خط لکھا ہے ، اس خط میں کہا گیا ہے کہ آٹا اور چینی چور وزیراعظم پارلیمنٹ سے لاپتہ ہے۔ سب سے نالائق، نااہل، جھوٹے اور چور وزیراعظم کو پارلیمان میں طلب کیا جائے، عمران خان وزیراعظم کی تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں لیکن ایوان سے غائب ہیں۔ اسپیکر کو خط لکھ کر لوٹوں کی چھانٹی کرانے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ معلوم ہو جائے مشرف کے لوٹوں کی تعداد کتنی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو