نیب نے توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

نیب نے سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دستخط کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔ ملزمان کرپشن کے مرتکب ہوئے اور ان کا ٹرائل کر کے سخت سزا سنائی جائے۔

ریفرنس میں آصف زرداری پر بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی ادا کی۔ انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کیا اور 2 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں ، انور مجید نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں 92 لاکھ روپے بھی منتقل کئے۔

نیب کا موقف ہے کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، انہیں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی۔

ٹرینڈنگ

مینو