نیوزی لینڈ پہنچتے ہی شوہر کا فون بلاک

بیرون ملک جانے کی خواہش پوری ہونے پر بیوی نے چونا لگا دیا۔ یہ دہائی ہے اس شخص کی جس نے 21 لاکھ روپے خرچ کرکے بیوی کو نیوزی لینڈ بھیجا تھا۔

ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں اور پھر سب بھلا دیں۔ بھارتی پنجاب کے علاقے بھاتندا کے مندیپ سنگھ نے اپنی بیوی دویندر کور اور اس کے والد جگسیر سنگھ کے خلاف مقدمہ کرادیا ہے۔

مندیپ کے مطابق اس نے 9 اکتوبر 2017 کو دویندر کور سے شادی کی جبکہ 21 لاکھ روپے خرچ کرکے پڑھائی کیلئے بیوی کو نیوزی لینڈ بھیجا جہاں مندیپ کا بھائی پہلے سے رہائش پذیر ہے۔

مندیپ نے بتایا کہ دویندر 4 فروری 2019 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر نیوزی لینڈ گئی ، مندیپ خود بھی بھارت چھوڑ کر نیوزی لینڈ منتقل ہونے کا خواہش مند تھا ، نیوزی لینڈ پہنچنے کے ایک ماہ بعد بیوی نے رنگ دکھانا شروع کیا، اس نے نہ صرف گھر تبدل کرلیا بلکہ مندیپ کا فون بھی بلاک کردیا۔

مندیپ کے بھائی نے تلاش کی کوشش کی تو دویندر نے جعلی کیس درج کرانے کی دھمکی دیدی، بھارتی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو