شفاخانوں کے سامنے مردہ خانے، ویڈیو

محسن رضا

کورونا وبا سے یورپ اور امریکا میں  اتنے بڑے پیمانے پر اموات ہورہی ہیں کہ بڑے تفریحی مراکز اور اہم مقامات کو بھی مردہ خانوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

نیویارک میں جہاں لوگوں کے تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی اب اسپتال بیماروں سے بھرے پڑے ہیں۔ گورنر کوموکا کہنا ہے کہ ریاست کی آدھی آبادی کے کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صرف نیویارک شہر میں  اتنی زیادہ اموات ہورہی ہیں کہ شہر کے دل مین ہٹن کے نامور اسپتال کے سامنے مردہ خانہ بنادیا گیا ہے۔

میڈریڈ کا آئس رنک بھی مردہ خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ وہ رنک جہاں ہزاروں لوگ اسکیٹنگ سے لطف اندوز ہونے آتے تھے اب اپنے پیاروں کی آخری جھلک دیکھنے کو ترسیں گے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات کے سبب برمنگھم ایئرپورٹ کو عارضی مردہ خانہ بنانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم ایئرپورٹ پر عارضی مردہ خانے میں 12 ہزار میتیں رکھی جاسکیں گی۔ ایسکس میں پہلے ہی ہنگامی طور پر ایک مردہ خانہ بنایا جارہا ہے۔

برطانیہ ، یورپ اور امریکا میں بہترین طبی سہولتوں کے باوجود نہ صرف مریضوں بلکہ ہلاک افراد کی تعداد میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، یہ صورتحال ترقی پذیر ممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو