نیویارک: سہولتوں کی کمی، زندگیاں بچانا مشکل

امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، نیویارک کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور طبی آلات کم پڑگئے ہیں جبکہ ڈاکٹر بڑھتے ہوئے بحران میں آلات کے لئے مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔

بروکلین کے بروکڈیل ہاسپٹل میڈیکل سینٹر کی تصاویر نے خطرناک صورتحال واضح کردی ، مریض اسپتال کے کوریڈور میں بستروں پر پڑے ہیں اور ڈاکٹروں کیلئے دیکھ بھال ناممکن ہوتی جارہی ہے۔

اگرچہ ڈاکٹر تڑپتے افراد کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ناکافی سہولتوں کی شکایت ہر زبان پر ہے۔

ڈاکٹر عرابیہ مولیٹی نے بتایا کہ اسپتال میڈیکل وار زون میں تبدیل ہوگیا ہے، روزانہ مریضوں کی تکلیف اور آلات کی کمی دیکھنے کو ملتی ہے۔

انھوں نے دعاؤں اور مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عملے کو گاؤنز ، گلوز ، ماسک اور زندگیاں بچانے کیلئے وینٹی لیٹرز درکار ہیں۔

عرابیہ نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا کہ کوئی محفوظ نہیں کیونکہ انھوں نے کئی افراد کو اپنی آنکھوں کے سامنے دم توڑتے دیکھا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو