نماز ظہر گھروں پر ادا کی جائے، مسلم تنظیم

امریکی ریاست واشنگٹن کے مسلمانوں نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے نماز جمعہ کی ادائیگی نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مسلم ایسوسی ایشن آف پیوجٹ ساونڈ (ایم اے پی ایس) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم عوام کی صحت اور تحفظ کیلئے پرعزم ہے ، کنگ کاونٹی کے محکمہ ہیلتھ اور ریاست واشنگٹن کی تجویز قبول کی گئی ہے اور نماز جمعہ کی ادائیگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ مسلم برادری کورونا وائرس کے باعث ظہر کی نماز گھروں پر ادا کرے ، ایسوسی ایشن نے فیصلے کے حق میں علما کی رائے کا حوالہ دیا اور بتایا کہ اختلاف رکھنے والے بھی محترم ہیں لیکن تنظیم سمجھتی ہے کہ نماز جمعہ کی ادائیگی نہ کرنا کمیونٹی کی صحت اور عوام کے تحفظ کیلئے درست ہے، بیان میں بتایا گیا کہ حالات تبدیل ہورہے ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے ، آئندہ جمعہ کی نماز سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یاد رہے کہ ریاست واشنگٹن میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد مختلف تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں، ریاست میں ابتک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 70 مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو