واقعہ دہشت گردی نہیں، برطانوی پولیس

لندن کی جامع مسجد ریجنٹس پارک میں موذن رفعت مغلد پر حملہ کرنے والے شخص کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈینئل ہورٹن پر تیز دھار آلہ رکھنے اور ایک شخص کو شدید جسمانی اذیت کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

29 برس کے ڈینئیل ہارٹن نے 70 برس کے موذن پر جمعرات کو نماز ظہر کے دوران چاقو سے حملہ کیا تھا۔

موذن کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہوں نے نماز جمعہ بھی نمازیوں کے ساتھ ہی مسجد میں ادا کی تھی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کو دہشت گردی کے طور پر نہیں لے رہے البتہ بعض برٹش پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ عبادت کے مقام پر نمازی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص پر دہشتگردی کا الزام عائد کیا جانا چاہئے تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو