گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، مریم

نون لیگی کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالت جانتی ہے ان پر بنائے گئے مقدمات کی اصل وجہ کیا ہے، بیمار والد سے ملنے کی خواہش جائز ہے، اسے سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہئے۔

مریم نواز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے بغیر کسی قصور کے جیل کاٹی ،نوازشریف کی صحت سے متعلق سوال کا جواب دیتے  ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ والد کے دل کی شریان 80 سے 90 فیصد بلاک ہے، نوازشریف نے یہ نہیں کہا کہ وہ مریم کی آمد کے بغیر علاج نہیں کرائیں گے، یہ کہا جاتا ہے میرے بھائی اور بہن وہاں ہیں لیکن والد تو ایک ہی ہوتا ہے، میرا بھی دل چاہتا ہے والد کے پاس ہوں ، یہ جائز خواہش ہے اسے سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہئے۔ عدالت جانتی ہے مجھ پر بنائے گئے مقدمات کی اصل وجہ کیا ہے، مریم نواز نے بتایا کہ وہ بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں گی۔

نون لیگی رہنما نے بتایا کہ نوازشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، وہ نہیں چاہتیں کہ والد ان کی وجہ سے علاج چھوڑ کر آئیں، جب پارٹی کہے گی تو وہ آگے آکر کردار ادا کریں گی۔

مریم نواز نے بتایا کہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے خاموش تھیں ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ڈرا کے یا جیل میں ڈال کر خوفزدہ کرسکتا ہے تو وہ جان لے میرا عزم پہلے سے مضبوط ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو