وزیراعظم سے علی امین اور عاطف خان کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور اور تحریک انصاف ٹیکساس کے رہنما عاطف خان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر اور روپانی فاؤنڈیشن کے کنسلٹنٹ صباح الدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری محمد اختر نے بتایا کہ ان کا ادارہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 20 ہزار خاندانوں کو راشن اور خوارک فراہم کرچکا ہے، امدادی کام دوگنا کیا جائے اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ اسی طرح روپانی فاؤنڈیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں 20 ہزار خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور ان سرگرمیوں کا دائرہ کار بھی مزید بڑھایا جائے گا۔

عاطف خان نے وزیراعظم کو امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات اور دیگر ریلیف سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے عمران خان کو  آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق بتایا۔

وزیرِ اعظم نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریلیف کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سرگرمیوں میں فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی بھرپور شرکت حوصلہ افزاء ہے۔ قوم نے مشکل کی ہر گھڑی میں نہ صرف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے ہم وطنوں کی بھرپور مدد بھی کی ہے۔ وزیراعظم نے کورٹ اور روپانی فاؤنڈیشن کی خدمات کو بھی قابل تقلید قرار دیا۔

ٹرینڈنگ

مینو