وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکلز بتانے کا چیلنج

 پیپلزپارٹی نے وفاق کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دے دیا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ کہتے ہیں پی ٹی آئی والوں کو رونا وائرس لگ گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت تاجروں کو کاروبار کھولنے پر اکسارہی ہے ، وفاق کی نااہلی کے سبب ہی لاک ڈاؤن پر مکمل عمل نہیں ہوسکا، وائرس صرف وفاق کی نااہلی کی وجہ سے پھیلا، ناصر حسین شاہ نے احساس پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی بھی پیچھے نہ رہے انھوں نے تابڑ توڑ حملے کئے اور کہا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں ، کوئی ان کے گھر میں نہیں جو سمجھائے کہ شرم کریں۔

سعید غنی نے وزیراعظم کو چیلنج کیا کہ صرف یہ بتادیں آئین میں آرٹیکل اور چیپٹر کتنے ہیں ، صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا۔ کیا اب پیپلزپارٹی کو فیصل واڈا، شہباز گل اور عمران خان اٹھارویں ترمیم سے متعلق بتائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو