آٹا اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لانے کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی بحران میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ آٹا اور چینی بحران کی تحقیقات رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی ، قصور وار چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو معاف نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان نے بتایا کہ وہ صبح اٹھ کر موبائل دیکھتے ہیں اور پتہ چل جاتا ہے آج کس بحران کا سامنا ہوگا ، اپوزیشن رہنما کچھ نہ کریں تو کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے جسے سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کئی وزیر ایسے ہیں جو دفتر سے زیادہ کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔  سوشل میڈیا پر تنقید ضرور ہونی چاہئے لیکن یہ دیکھ لینا چاہئے کہ حکومت سے متعلق خبر درست ہے یا غلط ، حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو