وسیم اکرم نے خواتین کرکٹرز کو فتح کا گر بتادیا

سابق کپتان وسیم اکرم نے خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو میچ جیتنے کے گر بتادیئے ہیں۔

پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کیلئے آن لائن سیشنز کا انتظام کیا ، سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے اپنے تجربات سے کھلاڑیوں کا آگاہ کیا ، انھوں نے کرکٹرز کو نہ صرف بالنگ ٹیکنیک بتائیں بلکہ مختلف حالات میں بہترین کھیل پیش کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے وسیم اکرم کا شکریہ ادا ہے۔

قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز کے مطابق وسیم اکرم نے بتایا کہ میدان میں پریشر کا سامنا کس طرح کیا جاتا ہے ، انھوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس سیشن سے کھلاڑیوں کو اپنا کھیل بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کائنات امتیاز نے پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو