نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ مشکوک ہیں، فواد چوہدری

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ مشکوک قرار دے کر پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا، وفاقی وزیر کہتے ہیں صوبائی حکومت کو معاملے کی انکوائری کرانی چاہئے۔

وفاقی وزیر نے ٹویٹر پر جاری بیان میں سوال اٹھایا کہ آخر نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟ انھوں نے کہا کہ بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ اور پاکستان میں کئے گئے میڈیکل ٹیسٹ مختلف ہیں اور برطانوی ڈاکٹر نوازشریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس ساری بات کا مطلب یہ ہوا کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کرائے وہ مشکوک تھے، انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو انکوائری کرانی چاہئے جو محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹر صاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔

ٹرینڈنگ

مینو