وفاق اور پنجاب سے بھی 2 ہفتوں میں جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گندم بحران کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر وفاقی حکومت، وزیراعلی پنجاب، جہانگیر ترین اور وفاقی وزیرخسرو بختیار سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے گندم بحران میں ملوث افراد کا تعین کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے وفاقی اور پنجاب حکومت ، وفاقی وزیر خسرو بختیار ، جہانگیر ترین اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔

شہری نے اپیل کی ہے کہ گندم بحران کے باعث ملک میں آٹا مہنگا ہوا ، عدالت جوڈیشل کمیشن بنائے تاکہ معلوم ہوسکے بحران سے کس کو فائدہ ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت ، وزیر اعلیٰ پنجاب، فلور ملز ایسوسی ایشن ، ڈی جی ایف آئی اے، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو