ٹرمپ کا بزنس ٹھپ،بھیک مانگنا پڑگئی

امریکا میں عام کاروباری افراد تو اقتصادی بحران سے بدترین متاثر ہوئے ہی ہیں خود صدر ٹرمپ کو بھی اپنا بزنس بچانے کیلئے بیل آوٹ کی ضرورت پڑگئی ہے۔

امریکی صدر کا فلوریڈا میں عالیشان مار اے لاگو ہوٹل بند کرکے عملے کو فارغ کردیا گیا ہے۔ یہی نہیں ٹرمپ آرگنائزیشن واشنگٹن ڈی سی میں اپنے لگثری ہوٹل کا بار بھی بند کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

ٹرمپ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور گالف کورسز کو بھی تالا لگادیا گیا ہے کیونکہ کورونا وبا کے سبب ان مقامات پر کوئی پھٹکنے کو بھی تیار نہیں ہے۔

صحافیوں کو بریفنگ کے موقع پر بزنسز کے دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچنے سے متعلق سوال کیا گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں ، ان کے بزنسز کو حکومت کی کیا مدد ملےگی۔ وہ اس معاملے پر اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرتے اور نہ ہی انہوں نے اپنے بچوں کو اس خطرے سے پیشگی آگاہ کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو