ٹرینیں قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل

پاکستان ریلوے نے 30 سے زائد کوچز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا۔

ٹرینیں بند ہونے کے بعد ریلوے حکام نے بوگیوں کو طبی استعمال میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے سی بزنس اور اے سی سلیپر کوچز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور اعلی حکام نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور موبائل قرنطینہ کوچز کا جائزہ لیا۔

لاہور میں 4 کوچز کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے، راولپنڈی 6 ، کراچی 5 ، سکھر 3 اور ملتان ، پشاور اور کوئٹہ میں 2 ، 2 کوچز قرنطینہ بنائی گئی ہیں۔ ان میں اکسیجن سیلنڈر اور دیگر سہولتیں بھی موجود ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو