ٹرین سروس کی 10 مئی سے بحالی

محکمہ ریلوے نے 10 مئی سے مسافر ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت ریلوے کے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں خیبرمیل، عوام ایکسپریس ، تیزگام اور گرین لائن سمیت 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ٹرینوں کی آن لائن بکنگ 7 مئی سے شروع ہوگی، تمام ٹرینوں میں صرف 50 فیصد بکنگ ہوگی اور آدھی ٹرینیں خالی رہیں گی۔

اسٹیشنز پر پولیس تعینات ہوگی، سماجی فاصلے پر عملدرآمد کرایا جائے گا، یار دہے کہ حکومت 9 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرچکی ہے اور ٹرین سروس 24 مارچ سے بند ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو