کورونا ٹوکیو اولمپکس نگل گیا

کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے ملتوی کرنا پڑگئے، ایونٹ کیلئے کئی سال سے تیاری کرنے والے ایتھلیٹس سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

کورونا وائرس پھیلنے  کے بعد سے ٹوکیو اولمپیکس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا تھا ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد اب برطانیہ نے بھی ایتھلیٹس بھیجنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن ڈک پاونڈ نے بتایا کہ 2020 اولمپکس گیمز ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کچھ ہی دیر بعد اولمپک کمیٹی نے بھی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کردی۔

اس سے پہلے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا تھا کہ جاپان نے ایک سال تک گیمز ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی اور آئی او سی نے اس فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو