ٹوکیو کیلئے فضائی آپریشن 15 مارچ تک معطل رہے گا

پی آئی اے نے کورونا وائرس کے باعث جاپان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پی آئی اے نے پاکستان سے ٹوکیو کیلئے فضائی آپریشن 15 مارچ تک معطل کرنے کا اعلان کردیا ، قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فضائی آپریشن معطل رکھنے یا بحال کرنے کا فیصلہ 15 مارچ کو کیا جائے گا۔

اس سے پہلے پی آئی اے ہفتے میں 2 بار اسلام آباد سے بیجنگ اور ٹوکیو کیلئے پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔

جاپان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا رہا ہے جبکہ چین میں اب تک تقریبا ڈھائی ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو