ٹینکر سے اسمگلنگ ہوتی تھی، بلوچستان حکومت

عدنان اطہر

کوئٹہ میں ایل پی جی ٹینکر میں گیس لیک ہونے سے دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ، صوبائی وزیرداخلہ ضیا لانگو کہتے ہیں ٹینکر سے اسمگلنگ کی جاتی تھی۔

رات گئے مغربی بائی پاس کے قریب واقع گودام میں کھڑا گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، ذرائع کے مطابق دھماکا گیس لیک ہونے سے ہوا ، افسوسناک واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ، لاشیں پہلے بی ایم سی اسپتال منتقل کی گئیں اور پھر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

کوئٹہ :ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا: 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ :ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا: 6 افراد جاں بحق

Posted by Zabar News on Sunday, February 23, 2020

گودام کی تلاشی لی گئی تو چھالیہ کی کھیپ برآمد ہوئی۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کہتے ہیں ٹینکر کے ذریعے چھاپلیہ اسمگلنگ کی جاتی تھی ، دھماکہ اس وقت ہوا جب چھالیہ گودام میں منتقل کی جا رہی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو