ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ کردی گئی

جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی۔

پی سی بی نے سیریز مارچ میں ہونے کا امکان مسترد کردیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں جنوبی افریقا کی سیریز 18 مارچ کو ختم ہوگی ، پھر کھلاڑی بھارتی لیگ میں شریک ہوں گے ، اسی لئے سیریز منسوخ کی گئی ہے جو اسی سال ہوگی ، ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے بورڈ حکام سیریز کیلئے دوبارہ بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افريقا کی ٹیم نے مارچ کے آخری ہفتے ميں 3 ٹی 20 ميچز کيلئے پاکستان آنا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو