ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت ہے، سپریم کورٹ

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان اسٹیل 2015 سے بند ہے ملازمین تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں ، حکومت تمام ملازمین فارغ کرے۔

چیف جسٹس نے  یہ ریمارکس پاکستان اسٹیل کے ملازم کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیئے، چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کو ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کےباعث ہر سال اربوں روپے کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے، کام بند ہے تو ملازمین کو کیوں رکھا ہوا ہے۔

عدالت نے سیکریٹری صنعت و پیداوار کو معاملہ فوری طور پر دیکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ  اسٹیل مل بہت مسائل پیدا کر رہی ہے، لگتا ہے سارا بجٹ اسٹیل ملز میں چلا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت ادارہ چلانا چاہتی ہے تو نئی بھرتیاں کرے ، موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑگئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو