پاکستان سپرلیگ ختم ، میچز ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ فوری طور پر منسوخ کئے جانے کی تصدیق کردی ہے، حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

سپرلیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا گیا، ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کے وطن جانے کے بعد مزید کھیلنا نہیں چاہتی تھی۔

یاد رہے کہ آج پی ایس ایل کے دونوں سیمی فائنل لاہور میں ہونے تھے۔

پہلا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان تھا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں مقابلہ ہونا تھا۔

اب نہ صرف دونوں سیمی فائنل بلکہ فائنل بھی منسوخ کردیا گیا ہے ، طبی ماہرین اور کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں نے بورڈ کے اس فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو