پاکستان سے بہت اچھے تعلقات ہیں،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے اسلام آباد سے بہت اچھے تعلقات ہیں، امید ہے خطے میں کشیدگی کم ہوگی۔

احمد آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت اسلامی انتہا پسندی اور دہشت گردی ختم کرنے اور اپنے نظریات کیلئے جدوجہد پر متفق ہیں، امریکا اور پاکستان بھی دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی حکومت نے بھرپور کارروائی کرکے داعش کی خلافت کا خاتمہ اور ابوبکر البغدادی کو ہلاک کیا ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات بہت اچھے ہیں ، کوششوں کے نتیجے میں بڑی پیش رفت کے آثار نظر آرہے ہیں ، امید ہے خطے میں کشیدگی کم ہوگی اور استحکام آئے گا۔

ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ بھارت کو دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار دیں گے۔

امریکی صدر نے مودی کا کامیاب رہنما قرار دیا اور کہا کہ بھارت میں ہندو، مسلمان، سکھ، جین اور عیسائی اپنے اپنے مذہب کی عبادت کرتے ہیں۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ ، میلانیا ٹرمپ ، ایوانکا اور جیرڈ کشنر بھارت پہنچے تو نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔

صدر ٹرمپ سے احمد آباد میں غریبوں کی بستیاں چھپانے کیلئے سڑک کے ساتھ دیوار تعمیر کی گئی تھی۔

امریکی صدر کی آمد پر کچی بستیوں کے مکینوں کو دیوار پار نہ کرنے کا حکم دیا تھا اور بھارتی حکومت کے اس اقدام پر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو