پاکستان سے محبت پاسپورٹ کی محتاج نہیں، سیمی

ویسٹ انڈین کرکٹر اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی شہریت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سیمی نے کہا کہ پاکستان سے محبت کیلئے پاکستانی پاسپورٹ ضروری نہیں ، اچھی بات ہے ان کے کام کا اعتراف کیا جارہا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے اس میں ہر اس کھلاڑی کا کردار ہے جس نے 3 سال میں پاکستان کے دورے کئے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ڈیرن سیمی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، صدر عارف علوی 23 مارچ کو انھیں اعزازی شہریت اور ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز دیں گے۔ ڈیرن سیمی نے دنیا بھر میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو