پاکستان کا بھارتی افسر کو طلب کرکے احتجاج

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوئے ہیں اور دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے افسر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے اس بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی وادی لیپہ میں کی ، شہری آبادی پر بلااشتعال مارٹر گولے فائر کئے اور 2خواتین اور بچے سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے افسر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے ، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی بڑھانے کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو