پاک فوج کا رات بھر ریسکیو آپریشن

بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑنے کے دوران چٹان مزدورں پر گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ، پاک فوج کے جوان رات بھر امدادی کارروائیاں کرتے رہے۔ 

بونیر کے علاقے بام پوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑا جارہا تھا ، اس دوران چٹان مزدورں پر آگری اور کئی محنت کش ملبے تلے دب گئے۔

زخمی مزدوروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال، سوات میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،  حکام کے مطابق پہاڑ توڑنے کا کام 30 سے زائد مزدور کررہے تھے۔

چٹان گرنے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جن کا ملبہ اٹھا لیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو