پردوں سے کمرے کی خوبصورتی کیسے بڑھائیں؟

ویب ڈیسک

زرا سی توجہ دیں تو پردے کمرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔ دیواروں کے پینٹ اور فرنیچر کے رنگ کو مدنظر رکھ کر پردوں کی خریداری تو ضروری ہے ہی لیکن پردوں اور کرٹن راڈ کا سائز ٹھیک ہونا بھی کم اہم نہیں۔ یقینی بنائیں کہ کرٹن راڈ دروازے یا کھڑی کے سائز سے اتنی بڑی ہو کہ پردے پورے ہٹائے جاسکیں۔

 کرٹن راڈ کی چوڑائی

کرٹن راڈ کی چوڑائی کھڑی یا دروازے سے اتنی زیادہ ہونی چاہئے کہ اگر آپ چاہیں تو پردے ڈال کر کمرے میں مکمل اندھیرا کرسکیں۔

پردے لٹکانے کے 3 اسٹائل

پردوں کی لمبائی میں تین باتوں کا خیال رکھیں۔

فرش سے زرا بلند پردے

فلوٹ اسٹائل میں پردے فرش سے تھوڑا سا (ایک انچ سے کم ) اوپر ہوتے ہیں ، اگر آپ پردے بالکل سیدھا لٹکانا چاہتے ہیں تو یہ اسٹائل سب سے بہترین ہے۔

فرش  کو چھوتے ہوئے پردے

اس اسٹائل میں پردے فرش سے ٹکراتے ہیں ، اس کیلئے پردوں ، کرٹن راڈز اور کرٹن رنگ کی بالکل درست پیمائش ضروری ہوتی ہے، انہیں صاف رکھنا زرا مشکل کام ہے۔

اسٹائلش انداز میں لگے پردے نہ صرف اچھے لگتے ہیں بلکہ آپ کے مزاج کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

کمرے میں موجود سامان اور پردوں کے رنگ کا درست انتخاب کیا جائے تو خوبصورتی مزید بڑھ جاتی ہے۔

زمین پر لٹکے ہوئے پردے

اس اسٹائل میں پردے زمین پر لٹکے ہوئے ہوتے ہیں ، یہ قدیم البتہ رومانوی اسٹائل ہے۔

وسیع و عریض گھروں میں لگے ان پردوں کا کپڑا 15 انچ بڑا رکھا جاتا ہے۔ پردے کس طرح کے ہونے چاہئیں یقینا اس کا انتخاب کریں لیکن دیواروں پر پینٹ اور فرنیچر کے رنگ کا بھی مدنظر رکھیں تاکہ ترتیب نظر آئے۔

ٹرینڈنگ

مینو