پشاور ہائیکورٹ نے ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری روک دی

پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے روک دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے ملازمین سے کہا ہے کہ روایتی طریقے سے بغل گیر نہ ہوں ، جن ملازمین کو بخار یا کھانسی ہو وہ روزانہ نیا ماسک لگائیں۔

ملازمین سے کہا گیا ہے کہ صابن سے ہاتھ دھوئے جائیں ، ہاتھ رومز میں تولئے کی بجائے ٹشو پیپر استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

عدلیہ کے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری عارضی طور پر روک دی گئی ہے اور ہدایات عدالت کے مرکزی دروازے پر بھی لگادی گئی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو