پلوامہ میں ریاستی دہشت گردی

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھاپہ ضلع پلوامہ میں مارا گیا ، فوج نے چاروں طرف سے گھیر کر گھروں کی تلاشی لی اور اسی دوران زیرحراست 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

ریاستی دہشت گردی میں شہید کئے گئے جہانیگر رفیق وانی ، عزیر احمد بٹ اور راجہ عمر مقبول بٹ 12 جنوری کو گرفتار کئے گئے تھے ، تینوں زیر حراست نوجوانوں کی شہادت کو مقابلے کا رنگ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وادی میں کرفیو لگے 6 ماہ ہوچکے ہیں، 5 اگست سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، حریت رہنماؤں اور ہزاروں افراد کو گرفتار اور نظربند کردیا گیا ہے۔

عوام گھروں میں محصور ہیں اور لوگوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے 2019 میں 3خواتین سمیت 210 کشمیری شہید کئے تھے جبکہ تقریبا 13 ہزار کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو