جاتی سردی لوٹ آئی، لاہوریوں کے مزے

پنجاب میں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی، محکمہ موسمات نے ابھی مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے.

لاہورمیں بارش کے ساتھ ٹھنڈ دوبارہ شروع ہوگئی، مختلف علاقوں میں جل تھل ایک ہوا لیکن لاہوریوں کو سیر کا بہانا مل گیا، سیالکوٹ، گجرانوالہ ، اوکاڑہ ، جھنگ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

بادل اسلام آباد میں بھی برسے ، محکمہ موسمات کے مطابق اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن ، خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ ژوب ، موسی خیل ، لورالائی ، ڈی آئی خان ، بنوں ، کرک اور وزیرستان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، کالام اور پارا چنار میں منفی 2 جبکہ مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ٹرینڈنگ

مینو