پنجاب : چکی مالکان کی من مانی، آٹا 4 روپے کلو مہنگا

اسرار خان

پنجاب حکومت چکی مالکان کو من مانی سے روکنے میں ناکام ہوگئی ، آٹا 4 روپے کلو مہنگا کردیا گیا۔ مہنگائی کے مارے عوام دہائیاں دینے لگے۔

عوام کو ریلیف دینا تو دور کی بات بزدار سرکار تکلیف دینے والوں کو بھی روک نہ سکی ، پنجاب میں چکی مالکان مرضی چلانے لگے۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر آٹے کی قیمت 4 روپے کلو بڑھادی گئی ، اس اقدام کے بعد آٹا 60 روپے کے بجائے 64 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

چکی آٹا ایسوسی ایشن گندم کی فی من قیمت میں 2 ہزار روپے اضافے کا جواز پیش کر رہی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کو بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کا سبب قرار دیتی ہے۔

غریب شہری کہتے ہیں مہنگائی کا سونامی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب روٹی کھانی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

Aata Price hike

آٹے کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کہاں ہے بزدار سرکار ، عوام کی پکار

Posted by zabarnews on Saturday, January 4, 2020

Aata Price hike

آٹے کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کہاں ہے بزدار سرکار ، عوام کی پکار

Posted by zabarnews on Saturday, January 4, 2020

عوام نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور من مانی کرنے والوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو