پنجاب : 14 دن کا لاک ڈاؤن، ڈبل سواری بند

سندھ کے بعد اب پنجاب میں بھی 14 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کورونا کیسز بڑھنے کے بعد کابینہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن کی تجویز منظور کی تو وزیراعلی عثمان بزدار نے اعلان کردیا۔

پنجاب میں 6 اپریل تک تمام بازار ، ریسٹورنٹس ، دفاتر اور پارکس بند رہیں گے۔

میڈیکل اسٹورز ، اشیا خورو نوش کی دکانیں اور سبزی منڈیاں کھلی رہیں گی۔

ڈبل سواری پر پابندی ہوگی البتہ فیملی کو ڈبل سواری کی رعایت دی جائے گی۔ وزیراعلی کہتے ہیں یہ یہ کوئی لاک ڈاؤن یا کرفیو نہیں ہے، فوج اور سول ادارے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو