پنجاب : کل سے 14 دن کا لاک ڈاؤن، ڈبل سواری بند

سندھ کے بعد اب پنجاب میں بھی کل سے 14 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کورونا کیسز بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے بھی سخت فیصلوں کا اعلان کردیا، کابینہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن کی تجویز منظور کی تو وزیراعلی عثمان بزدار نے لاک ڈاون کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ کوئی لاک ڈاؤن یا کرفیو نہیں، منگل سے 6 اپریل تک صوبے بھر کے بازار ، ریسٹورنٹس ، پارکس ، دفاتر بند رہیں گے، میڈیکل اسٹورز اور اشیا خورو نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی البتہ فیملی کو رعایت ڈبل سواری کی رعایت دی جائے گی۔ فوج اور سول ادارے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو