مہنگائی میں کمی کیلئے یوٹیلٹی اسٹور کو پیکج دینے پر غور

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بہترین کام کر رہے ہیں ، دونوں کو ہٹانے کی خبریں درست نہیں۔

وزیراعظم نے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی پر غور کیلئے اہم اجلاس بلایا، اس میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالفقارعلی خان اور دیگر نے شرکت کی، وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، پہلی ترجیح عوام خصوصاً غریب اورتنخواہ دارطبقہ ہے۔ حکومت عوامی کی تکلیف پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشیرخزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بہترین کام کر رہے ہیں۔ دونوں کو ہٹانے کی خبریں درست نہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کو خصوصی پیکج دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد سستے داموں اشیا خرید سکیں۔

ٹرینڈنگ

مینو