پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سفارش

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واضح کم کرنے کی سمری ارسال کردی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 اعشاریہ 94 پیسے کم کرکے 73 روپے 31 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے، اگر اس قیمت کی منظوری دے دی گئی تو یہ نومبر 2016 کے بعد سب سے کم ہوگی۔ لائٹ ڈیزئل کی قیمت 24 روپے 57 پیسے کم کرکے 37 اعشاریہ 94 روپے لیٹر تجویز کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے ، اگر یہ تجویز منظور کرلی گئی تو یکم سے پیٹرول 75 روپے 90 پیسے لیٹر ہوجائے گا اور 2017 کے بعد سب سے کم قیمت پر فروخت ہوگا۔

مٹی کے تیل کی قیمت 33 روپے 38 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، حکومت نے اگر یہ سمری منظور کرلی تو ان قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوجائے گا، وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

کورونا وبا کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ ہوئی ہے جبکہ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیٹرول کی طلب نہ ہونے کے برابر ہوچکی ہے۔ حکومت ان حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے جارہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو