پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

کورونا کے باعث لوگ گھروں میں محدود ہوئے اور پیٹرول کی طلب نہ ہونے کے برابر رہ گئی تو حکومت نے ایک بار پھر حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 81 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام 27 روپے 15 پیسے کم کئے گئے اور اب اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ، اب یہ 47 روپے 51 پیسے لیٹر فروخت ہوگا۔

مٹی کا تیل 30 روپے سستا کیا گیا اور اب یہ 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 47 روپے 44 پیسے لیٹر ہوگیا۔

حکومت نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں اپنی کم ترین سطح پر ہیں ، امریکا اور یورپ میں شٹ ڈاؤن ہے ، ایئرلائن انڈسٹری بند ہے اور پیٹرول کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 اعشاریہ 94 پیسے کم کرکے 73 روپے 31 پیسے لیٹر کرنے کی سفارش کی تھی، لائٹ ڈیزئل کی قیمت 24 روپے 57 پیسے کم کرکے 37 روپے 94 پیسے فی لیٹر تجویز کی گئی تھی۔ سمری میں ایک لیٹر پیٹرول 20 روپے 68 پیسے سستا کرنے کا کہا گیا تھا لیکن حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔

ٹرینڈنگ

مینو