کرکٹرز کو لوگوں سے ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت

سندھ حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے میچز بغیر شائقین کے کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں میچز کرا رہے ہیں لیکن اس سے زیادہ خطرہ نہیں لے سکتے۔

وزیراعلی نے جمعرات سے میچز بغیر شائقین کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو کرکٹ بورڈ سے بات کرنے اور فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی ٹویٹ کرکے حکومتی فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی نے اس سلسلے میں پی سی بی حکام سے مشاورت کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے وہ لوگوں سے ہاتھ نہ ملائیں ، کرکٹ فینز سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ کرکٹرز سے آٹو گراف نہ لیں اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر اصرار نہ کریں۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ میچ کے بعد کھلاڑی مخالف ٹیم کے کرکٹر سے بھی ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو