پی سی بی نے ملاقات کے ثبوت بھی حاصل کرلئے

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اس بار برے پھنس گئے، پی سی بی نے شواہد سامنے رکھے تو عمرا اکمل نے بکی سے رابطے کا اعتراف کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل اور بکی کی ٹیلی فونک گفتگو کا ریکارڈ حاصل کیا جبکہ دونوں کی ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر بھی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس ہیں ، حکام نے عمر اکمل کے سامنے ثبوت رکھے تو وہ لاجواب ہوگئے اور انھیں بکی سے رابطے کا اعتراف کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق بکی نے عمر اکمل کے ساتھ پاکستان سپر لیگ فائیو سے پہلے رابطہ کیا تھا اور انھیں فکسنگ کی پیشکش کی تھی ، بکی سے رابطے کو چھپانے پر عمر اکمل کو 2 سال سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس سے پہلے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو معطل کیا گیا تھا۔

عمر اکمل ماضی میں بھی متنازع رہے ہیں، انھوں نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران بھی کپڑے اتار دیئے تھے ، عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود اسٹاف کے سامنے کہا تھا دیکھ لیں چربی کہاں ہے۔ اس معاملے میں عمر اکمل خوش قسمت رہے تھے اور انھیں کلین چٹ مل گئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو