چاند نظر نہیں آیا، ہفتہ کو پہلا روزہ

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی، ملک بھر پہلی بار وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی اجلاس میں شریک ہوا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں ہوئے۔ بعد میں مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ پشاور سمیت کسی بھی علاقے سے چاند کی شہادت نہیں ملی، اب اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رمضان 25اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ بزرگ ، بچے اور مریض گھروں پر نماز ادا کریں گے، مساجد میں افطاری کا انتظار نہیں کیا جائے گا اور مسجد آنے والے تمام افراد ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

یار رہے کہ مفتی منیب الرحمان ایک ٹی وی انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ اور مفتی تقی عثمانی رمضان میں گھروں پر نماز ادا کریں گے، حکومت اور علما کے 20 نکاتی معاہدے پر عمل شروع کردیا گیا ہے، معاہدے کے تحت 50 سال سے زائد عمر کے افراد مسجد نہیں جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو