چاند کی سطح کا پہلا نقشہ تیار

چاند پر اگر پریوں کا بسیرا ہوتا یا بڑھیا چرخہ کات رہی ہوتی تو اس کا پتہ چلالیا جاتا کیونکہ چاند کی سطح کا پہلا نقشہ تیار کرلیا گیا ہے۔

دنیا کا نقشہ دیکھ کر تو ہم اندازہ لگا ہی لیتے ہیں کہ کہاں پہاڑ ہیں اور کہاں گہرائی لیکن اب چاند کا اندازہ لگانا بھی ممکن ہے، ناسا کے سائنس دانوں نے اپالومشنز کے ڈیٹا اور سیٹیلائٹ آبزرویشنز کے ذریعے چاند کا ارضیاتی نقشہ بنالیا ہے، اس میں چاند پر پہاڑ بھی دیکھے جاسکتے ہیں اور کھائیوں کا بھی اندازہ لگانا ممکن ہے۔

اس نقشے کو یونیفائیڈ جیولوجیک میپ آف دی مون قرار دیا گیا ہے ، اس کے ذریعے یہ جاننا ممکن ہے کہ چاند میں کہاں کہاں کیا کیا چیز ہے۔

بین الاقوامی خلائی ادارے کے حکام نے یقین ظاہر کیا ہے کہ یہ نقشہ مستقبل میں مشنز کے دوران مددگار ثابت ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو