چھوٹے کاروباری افراد کیلئے بڑی اسکیم آگئی

حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بڑی اسکیم متعارف کرادی ہے۔

چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد اب اسٹیٹ بینک کی کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم سے آسان شرائط پر قرض حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق  اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، قرض بینکوں کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے،  قرضہ حاصل کرنے کیلئے  ملازمین کو نہ نکالنے کی ضمانت دینی پڑی گی۔ قرض دینے کے باعث مستقبل میں اگر بینکوں کو  نقصان ہوا تو حکومت اصل رقم کا 40 فیصد ادا کرے گی۔ اسکیم کے تحت بینک 2 ارب روپے تک کا سیل ٹرن اوور رکھنے والوں کو قرض دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو اگلے 3 ماہ کی تنخواہوں کے اخراجات بھی دیئے جائیں گے۔ مرکزی بینک ری فنانسنگ فیسلٹی اسکیم کی مانیٹرنگ کرے گا.

ٹرینڈنگ

مینو