نوازشریف مجرم تھے تو این آر او کیوں دیا ؟

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میاں نوازشریف کو وطن لانے کی حکومت کوشش منافقت قرار دے دی ہے۔

لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود نوازشریف کو بیرون ملک بھیجا ، اب وہ جھوٹ نہ بولیں۔ واپسی کی بات ڈرامہ اور رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں ، نوازشریف مجرم تھے تو این آر او دے کر کیوں بھیجا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کٹھ پتلی راج برقرار رکھنا چاہتے ہیں انھیں کرپشن معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں۔

بلاول بھٹو بولے وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کرلوں گا، اب عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کا مسئلہ مہنگائی ہے ، حکومت کو عوام کی مرضی سے ریاست چلانے پر مجبور کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو