چینی بحران، کمیشن کو 3 ہفتے کی مہلت

وفاقی کابینہ نے چینی بحران انکوائری کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید وقت دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کرلئے گئے ، لاک ڈاؤن سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کیلئے 75 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دیدی گئی، اب چھوٹے کاروبار کرانے والوں کے 3 ماہ کا بجلی بل معاف کردیا جائے گا۔

اجلاس میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ، کابینہ نے وائرس سے متاثرہ صحافیوں کیلئے مالی پیکج کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے چینی بحران انکوائری کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید 3 ہفتے کا وقت دے دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو