چین کا ڈاکٹر عثمان کو خراج تحسین

ایسے وقت میں جب مختلف ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو واپس بلالیا ہے پاکستان ڈاکٹر نے وہاں رک کر انسانیت کی خدمات کا فیصلہ کیا ہے۔

پوری دنیا کورونا سے خوفزدہ ہے ، لوگ مریضوں کے پاس جاتے ہوئے ڈرتے ہیں اور علاج کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے، ایسے میں ڈاکٹر عثمان جنجوعہ انسانیت کی خدمت کیلئے میدان میں آئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد عثمان جنجوعہ کا تعلق جہلم کے علاقے دینہ سے ہے، وہ چین کی چنگشا میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں، ڈاکٹر عثمان ان چند غیرملکی ڈاکٹروں میں شامل ہیں جنھوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی حکومت کو تعاون کی پیش کش کی ہے۔

ڈاکٹر عثمان نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی ہیں اور وہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر عثمان ان پاکستانیوں کیلئے بھی حوصلے کا باعث ہیں جن کے رشتے دار کورونا وائرس سے متاثرہ ووہان اور دیگر چینی شہروں میں موجود ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو