چین: 1523ہلاکتیں، مصر میں پہلا کیس رپورٹ

کورونا وائرس چین سے افریقا جا پہنچا اور مصر میں پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، چین میں مزید 143 ہلاکتوں کے بعد بیجنگ میں آنے والوں پر 14 دن قرنطینہ میں رہنے کی پابندی لگادی گئی ہے۔

چین میں کوششوں کے باوجود اب تک مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا ، مزید 143 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1523 ہوچکی ہے جبکہ 66 ہزار 492 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بیجنگ میں وائرس سے بچاو کیلئے کام کرنے والے ورکنگ گروپ نے دارالحکومت آنے والے ہر شخص کو 14 دن قرنطینہ میں رہنے کا پابند کردیا ہے۔

کورونا 29 ممالک میں پھیل چکا ہے ، دنیا بھر میں ابتک 67 ہزار 104 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، چین کے علاوہ ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی اموات ہوئی ہیں اور اب مصر میں پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو