ڈالر 2 روپے سستا ، روپیہ تگڑا ہوگیا

کورونا وبا کے باعث جہاں معاشی صورتحال پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں وہیں امریکی کرنسی کی قدر بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر پسپا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر 77 پیسے سستا ہوکر 160 روپے 36 پیسے پر پہنچ گیا، ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر 6 روپے 62 پیسے گر چکی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہو کر  159 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

یورو کی قدر ایک روپے کم ہوئی اور اب یورو 172 روپے کا ہوگیا ہے۔ پاونڈ 2 روپے سستا ہوکر 197 روپے اور ریال 30 پیسے سستا ہو کر 40 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

ٹرینڈنگ

مینو